آج کی تاریخ

مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کی دس سے زائد ویڈیوز گزشتہ دنوں لیک ہو کر وائرل ہوگئیں۔ جس پر مناہل ملک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور بعض صارفین اسے مشہور ہونے کے لئے حربہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کا بیان سامنے آگیا۔ ویڈیو جعلی قرار، کارروائی کروں گی۔ مناہل ملک

مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کی دس سے زائد ویڈیوز گزشتہ دنوں لیک ہو کر وائرل ہوگئیں۔ جس پر مناہل ملک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور بعض صارفین اسے مشہور ہونے کے لئے حربہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونا شرمناک ہے۔ ٹک ٹاکر اپنے منہ سے کسی کو کہ رہی تھی کہ اگر تم کہیں گئے تو میں ویڈیوز وائرل کردونگی۔

ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کا اثر لوگ لیتے ہیں اس لیے فحاشی بند کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ اچھی باتوں کو پروموٹ کریں، اچھے کام کریں۔

مناہل ملک کے انسٹاگرام پر اٹھارہ لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ لیکن حال ہی میں ویڈیوز وائرل ہونے کے بااعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

اس حوالے سے جاری ویڈیو بیان میں مناہل ملک کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیوز ایڈٹ کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈپریشن میں ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے، میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جس طرح مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں اسی طرح مجھے اب بھی سپورٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں یا تو اس کو عزت کا خیال نہیں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں