آج کی تاریخ

ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، فاطمہ ثنا پہلی بار کپتان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں متعدد نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔
فاطمہ ثنا کو پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ ایمان فاطمہ کو پہلی بار عالمی کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس بار ٹیم میں شامل نتالیہ پرویز، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گی۔
یہی اسکواڈ جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گا، جو 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، تاہم پاکستان اپنی تمام میچز کولمبو، سری لنکا میں کھیلے گا۔
پاکستان ویمنز ورلڈ کپ اسکواڈ 2025: فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزروز: گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبہ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر۔

شیئر کریں

:مزید خبریں