وہ 4 ستارے جن کیلئے مئی کا مہینہ بہت لکی ثابت ہو سکتا ہے
ستاروں کی روشنی میں مئی کا مہینہ تمام بروج کیلئے کیسا گزرے گا؟مئی چونکہ سال کا پانچواں مہینہ ہےاور اس حوالے سے ماہر فلکیات نے کچھ پیش گوئیاں کی ہیں۔جن کے مطابق مئی میں 4 ستاروں کی قسمت تبدیل ہوجائے گی اور انہیں بہت سی خوشخبریاں اورکامیاںملنے کے امکانات ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ ان چار خوش قسمت ستاروں میں کون کون سے بروج شامل ہیں ۔
برج حمل:
ماہرین کے مطابق Aries کے لیے اس ماہ بہت سے نئے مواقع پیدا ہونے والے ہیں ۔یہ اس مہینے اپنے بہت سارے مقاصد میں کامیابیاں حاصل کریں گے ۔ برج حمل والے افراد جس چیز کا کافی لمبے عرصے سے انتظار کررہے تھے وہ جلد ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ لہٰذا یہ ماہ ان کے لیے تبدیلی کا مہینہ ثابت ہوسکتا ہے۔
برج ثور:
ماہرین کا کہنا ہے کہTaurus والے لوگ کئی مہینوں سے اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس کررہے تھے اور سر توڑکوششوں کے باوجود کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ مئی کا مہینہ ان کے لیے یوں بھی خوش قسمت ثابت ہوگا کہ یہ رکاوٹیں ختم ہوں گی اور ان کے کام آسانی سے پایا تکمیل تک پہنچیں گے۔
برج جوزا:
خوش قسمتی کی بات کی جائے تو ماہرین کی جانب سے Gemini کو اس کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے، ستاروں کی روشنی میں یہ آثار نمایاں ہیں کہ ان افراد کو اس ماہ اپنی زندگی کی ڈائریکشن ملے گی۔ان کے کچھ معاملات گزشتہ چند عرصے سے رکے ہوئے تھے جو کہ اب جلد از جلد طے ہوجائیں گے۔
برج سرطان:
برج Cancer والے افراد کو مئی میں صحت کے حوالے سے اطمینان ملے گا۔ کچھ ادھورے کام مکمل ہوجائیں گے۔ اور گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں یہ ماہ ان کے لیے شاندار ثابت ہونے والا ہے۔