ملتان ( عوامی رپورٹر) ضلع وہاڑی میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس بنیادی مرکز صحت کی پرائیوٹائزیشن میں بندر بانٹ، سفارشی تقرریوں اور میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا ہےباوثوق ذرائع سے کے مطابق ضلع وہاڑی میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے تحت حال ہی میں آؤٹ سورس کیے گئے بنیادی مراکز صحت (BHU) میں کھلی بندر بانٹ، اقربا پروری اور میرٹ کی صریح خلاف ورزی کے تحت ان مراکز کی تقسیم میں ڈاکٹر فواد احمد قریشی نے جو انٹرویو کمیٹی کے رکن تھےاپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اپنے قریبی عزیزوں، والد، بیوی، بہن، کزنز اور حتیٰ کہ ذاتی کلرک تک کو مراکز ٹھیکے پر الاٹ کروا دیے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فواد احمد قریشی کا تعلق ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں فیض واہ سے ہے اور انہیں حال ہی میں سی ای او ہیلتھ ضلع اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کی نئی پالیسی کے تحت جو سینٹرز آؤٹ سورس کیے گئےان میں بہت سے مستحق ڈاکٹروں نے بھی درخواستیں جمع کروائیں مگر انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرکے ان تمام BHUs کو ذاتی تعلق داری کی بنیاد پر الاٹ کیا گیا جو کہ کھلی بدعنوانی اور میرٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔مبینہ طور پر نوازے گئے افراد کی فہرست: 1۔ بی ایچ یو بودھ غلام – ڈاکٹر زعیم عائشہ افتخار جو کہ ڈاکٹر فواد کی سگی ہمشیرہ ہیں کو الاٹ کر دیا گیا۔ 2۔ بی ایچ یو 24/WB – ڈاکٹر مومنہ جو کہ ڈاکٹر فواد کی اہلیہ ہیں۔3۔ بی ایچ یو دولت آباد – لسٹ میں نام ڈاکٹر منعمار کا تھا مگر یہ سینٹر ڈاکٹر شاہانہ کو دیا گیا جو کہ ڈاکٹر فواد کی کزن ہیں4۔ بی ایچ یو 425/EB نام تو بختاور شکیل کا تھا مگر تقرری ڈاکٹر بزِیلا زمان قریشی کی ہو گئی جو کہ ڈاکٹر فواد کی رشتہ دار ہیں۔5۔ آر ایچ سی لڈن ڈاکٹر افتخار الدین قریشی تو ڈاکٹر فواد کے والد ہیںکو دے دیا گیا۔ 6۔بی ایچ یو 145/WB – ڈاکٹر عظمٰی ستار کو دیا گیا جو کہ ڈاکٹر احمد فراز، سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو وہاڑی کی اہلیہ ہیں اور ڈاکٹر فواد کے قریبی عزیز ہیں7۔ بی ایچ یو فضل واہ – مظہر شاہ (ڈاکٹر فواد کا ذاتی کلرک)8. بی ایچ یو سرگانہ – ڈاکٹر یوسف نواز (ڈاکٹر فواد کا رشتہ دار)9۔ بی ایچ یو ملکوں – ڈاکٹر اقرا یوسف زوجہ ڈاکٹر یوسف نواز (ڈاکٹر فواد کی قریبی رشتہ دار )کوالاٹ کیاگیاہے۔
