آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

وہاڑی:تھانے بھی غیرمحفوظ، پولیس کی ناک تلے موٹرسائیکل چوری

وہاڑی (بیورو رپورٹ) تھانے میں آکر چور نے دن دیہاڑے مبینہ طور پر عملے کی آنکھ میں دھول جھونک کر ایک سائل کا موٹر سائیکل چوری کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 455 ای بی کا رہائشی محمد شاہزیب ولد محمد عاشق ذاتی کام کے سلسلے میں تھانہ صدر آیا اور تھانے کےاندر پہنچ کر اس کے پارکنگ سٹینڈ پر اپنی ملکیتی موٹر سائیکل سی ڈی 70 برنگ سرخ نمبر اے یو جی 4257 ماڈل 2024 کھڑی کی جب کام سے فارغ ہوا تو اپنے موٹر سائیکل کو پارکنگ ایریا میں دیکھنے لگا جو وہاں سے غائب تھی گواہان کے ساتھ بہت تلاش کیا مگر مبینہ طور پر کوئی شاطر چور جس کا تھانے میں آنا جانا ہے اسے چوری کر کے لے گیا ۔محمد شاہزیب نے تھانے سے ہی چوری کی واردات بارے ایس ایچ او تھانہ سٹی سیٹلائٹ ٹائون بورے والا کو درخواست برائے اندراج مقدمہ جمع کرادی ۔ایس ایچ او نے مبینہ طور پر درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور مبینہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں