آج کی تاریخ

وفاقی وزیر داخلہ کی ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی معاونت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مختلف مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو قابو کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے شرپسند منصوبے ناکام بنا کر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، اور اس میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کی جرات، مہارت اور فرض شناسی کو سراہا اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں