وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پالیسی تشکیل

وفاقی حکومت نے اس سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں ایک تحریری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت وفاقی حکومت گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 2025 کی گندم کی پیداوار، سال 2025-26 میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی درآمد یا برآمد کا فیصلہ کیا جائے گا، اور اس حوالے سے وزیراعظم نے گندم پالیسی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی قائم کی گئی ہے، جس کے تحت اب تک دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور ان اجلاسوں کی صدارت نائب وزیراعظم نے کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں