Post Views: 131
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باقاعدہ صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت اب چیف جسٹس سمیت 13 رکنی بینچ پر مشتمل ہوگی۔ عدالت کے لیے جن ججز کے نام فائنل کیے گئے ہیں، ان میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں، جو آئینی عدالت کا حصہ بنیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا نیا دفاتر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ٹاپ فلور پر قائم کیے جائیں گے، جہاں انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔







