Post Views: 177
وزیر اعظم شہباز شریف سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نعیم الرحمن کی ملاقات، بجلی کی قیمتوں اور توانائی کے شعبے کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، جماعت اسلامی کے 3 رکنی وفد کی قیادت نعیم الرحمن نے کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی قیمتوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔
ترجمان کے مطابق، ملاقات میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔







