آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا روانہ ہوں گے جہاں وہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔یہ اجلاس قطر میں اسرائیلی فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی کشیدگی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے پس منظر میں طلب کیا گیا ہے۔او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان، وزرائے اعظم اور اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے قطر کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو بھی دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطری قیادت کو پاکستان کی یکجہتی، قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے عزم کا یقین دلایا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں