Post Views: 12
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، جس میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں مکمل توجہ اور حمایت کا یقین دلایا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ کو بتایا کہ حکومت اس کیس میں ہر ممکنہ قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو اس حوالے سے خط لکھا جا چکا ہے، جبکہ معاملے کی مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ضرورت کے مطابق تمام مدد فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے تحت حکومت پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔