آج کی تاریخ

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ارکانِ صوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم احکامات جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکانِ صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے میں جاری کاموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی نے حکومت پنجاب کی جانب سے فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور خودمختاری ان کی اولین ترجیحات ہیں اور ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچائیں گے۔
نعیم اختر بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر اور توسیع پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے نعیم بھابھہ کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کیے اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد کلاسیں شروع کرانے کی ہدایت دی۔
اسی دوران، محمد احمد لغاری کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے کوٹ ادو میں واٹر اسکیم شروع کرنے کے احکامات بھی دیے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کم عرصے میں شفاف حکمرانی اور عوام دوست اقدامات سے دل جیت لیے ہیں۔ کسان کارڈ، اقلیتی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور ایجوکیشن کارڈ جیسے منصوبے سب کو ترقی میں شامل کرنے کے لیے بہترین اقدامات ہیں۔
اراکین نے مزید کہا کہ ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس نے طلبہ کا اعتماد جیت لیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں