آج کی تاریخ

بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ غائب، دہشت گردی کا خاتمہ تو دور کی بات ہے، مولانا فضل الرحمٰن-بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ غائب، دہشت گردی کا خاتمہ تو دور کی بات ہے، مولانا فضل الرحمٰن-بارش کی تباہ کاریوں پر کسی صوبے کو مدد درکار ہو تو سندھ حکومت تیار ہے، شرجیل میمن-بارش کی تباہ کاریوں پر کسی صوبے کو مدد درکار ہو تو سندھ حکومت تیار ہے، شرجیل میمن-بلوچستان قتل کیس: مقتولہ کے والدین کے بیان پر پاکستان علماء کونسل کا شدید ردعمل، شریعت و آئین کے منافی قرار-بلوچستان قتل کیس: مقتولہ کے والدین کے بیان پر پاکستان علماء کونسل کا شدید ردعمل، شریعت و آئین کے منافی قرار-کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کیس میں پیشرفت، سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کیس میں پیشرفت، سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے-بلوچستان میں خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ، مقتولہ کی والدہ کا چونکا دینے والا بیان سامنے آ گیا-بلوچستان میں خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ، مقتولہ کی والدہ کا چونکا دینے والا بیان سامنے آ گیا

تازہ ترین

وزیرِاعظم کا ایف بی آر اصلاحات پر اطمینان، ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جاری اصلاحات سے ٹیکس نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے جو خوش آئند امر ہے، تاہم اس عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ شفاف نظام تشکیل دیا جا سکے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحاتی اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزرائے کرام، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 1.5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ کر 72 لاکھ تک پہنچ گئی۔
ایف بی آر کے فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم کی بدولت ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوا ہے، اور آئندہ تین ماہ میں کسٹمز کلیئرنس کا وقت 52 گھنٹوں سے گھٹا کر 12 گھنٹے تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ریٹیل سیکٹر سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو پوائنٹ آف سیلز نظام کے اطلاق اور ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کے باعث ممکن ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ درآمدی اشیاء پر ویٹڈ ایوریج ٹیرف میں 2.16 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے صنعتی خام مال کی لاگت کم ہوئی اور پیداواری عمل میں بہتری آئی۔ ٹیکس نظام کی اصلاح اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن میں عالمی ماہرین کی آراء کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ آئندہ ہفتے قابل عمل اہداف کے ساتھ اصلاحاتی تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کو مستقل بنیادوں پر مؤثر بنانے، غیر رسمی معیشت کی روک تھام اور کاروباری طبقے کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے نہ صرف قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ عام شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ بھی کم ہوگا، جو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں