Post Views: 13
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔
یہ دورہ 5 اور 6 جون کو جاری رہے گا، جس دوران وزیرِاعظم عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں ادا کریں گے۔ اس موقع پر ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات بھی متوقع ہے۔
دونوں رہنما اپنی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، اور خطے کے امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
وزیرِاعظم شہباز شریف پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں سعودی عرب کے تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
اس اہم دورے میں وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی شریک ہے۔