وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے کی اصل خوبصورتی یہ ہے جب سپیشل ہیروز کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم ہوں۔خصوصی افراد اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی زندگیوں کو آسان اور باوقار بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ نادار سپیشل ہیروز کے لیے “ہمت کارڈ”لانچ کیا ہے- ہمت کارڈ سے نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا- سپیشل افراد اورنج لائن،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی ہمت کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکتے ہیں – سپیشل ہیروز کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کیے جا رہے ہیں – لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے جدیدسہولیات سے آراستہ سینٹر قائم کیے جارہے ہیں
