وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ذاتی حیثیت میں طلبی پر وکیل پیش، تنازعہ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، جس کے جواب میں وزیراعلیٰ نے وکیل کو بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف مبینہ سرکاری ملازمین کو دھمکیوں کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے سامنے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی موجود تھے۔
وکیل علی بخاری نے بینچ کو بتایا کہ ڈی آر او نے ایک ہی وقت میں نوٹس جاری کیے ہیں اور دو جگہ سے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ ممبر کمیشن کے پی کے نے کہا کہ جو یہاں پیش نہیں ہوئے، وہ وہاں کیسے پیش ہوئے؟
علی بخاری نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کی نمائندگی کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے ممبر کمیشن کے ریمارکس پر تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ اب جب یہ بات کہہ دی گئی تو انصاف کیسے ملے گا؟

شیئر کریں

:مزید خبریں