Post Views: 4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتے کے روز متاثرین سے ملاقات کے دوران اس امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر امدادی رقوم کے چیک جلد متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
متاثرین نے اس اعلان پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔