ججز کی کمی، پنجاب میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 16 لاکھ سے متجاوز، انصاف متاثر-ججز کی کمی، پنجاب میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 16 لاکھ سے متجاوز، انصاف متاثر-بی زیڈ یو: وفاقی نوٹیفکیشن کا سہارا، رجسٹرار کے بھائی سمیت کئی افسران کی غیر قانونی ترقی-بی زیڈ یو: وفاقی نوٹیفکیشن کا سہارا، رجسٹرار کے بھائی سمیت کئی افسران کی غیر قانونی ترقی-تلمبہ زیادتی کیس: مریم نواز کا نوٹس، حنا پرویز بٹ نگرانی پر مامور، ڈیل پر ڈھیل ناکام-تلمبہ زیادتی کیس: مریم نواز کا نوٹس، حنا پرویز بٹ نگرانی پر مامور، ڈیل پر ڈھیل ناکام-رجسٹری برانچ ملتان: کرپشن، وسیقہ نویس واجد رضا اور بھائی کا ریمانڈ، اہم انکشافات متوقع-رجسٹری برانچ ملتان: کرپشن، وسیقہ نویس واجد رضا اور بھائی کا ریمانڈ، اہم انکشافات متوقع-ویمن یونیورسٹی ملتان: کمشنر کی سخت وارننگ، وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ اجلاس سے روک دیا-ویمن یونیورسٹی ملتان: کمشنر کی سخت وارننگ، وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ اجلاس سے روک دیا

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ کی منظوری، پنجاب بھر میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شہروں کے لیے 1500 الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے دور دراز شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، اور یہ بسیں لاہور اور گوجرانوالہ میں چلائی جائیں گی۔
اس اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس کے لیے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کی۔
فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی۔ فیصل آباد کے سمندری روڈ سے سرگودھا روڈ تک ریڈ بس سروس، اور جڑانوالہ سے جھنگ روڈ تک اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس ٹریک کے لیے پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کے منصوبے کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تمام عوام کی وزیر اعلیٰ ہیں، اور لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں کے عوام کو بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو، اور ترقی کے سفر میں تمام شہریوں کو شریک کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں