وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پانچ ایم پی ایز اشتہاری قرار دے دیے گئے

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد کی عدالت میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سہیل آفریدی کے علاوہ صوبے کے پانچ دیگر ایم پی ایز بھی اشتہاری قرار پائے ہیں۔ ان میں مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی شامل ہیں۔

عدالت کے مطابق یہ پانچوں ملزمان سی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔ عدالتی اشتہار کے ذریعے ملزمان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اشتہارات آج ملک کے مختلف اخبارات میں شائع کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں