آج کی تاریخ

بدھ، 28 مئی، 2025

وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد میں ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، برآمدات، صنعت اور روزگار کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ڈیجیٹل دنیا میں پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں پنجاب میں نوجوانوں میں چار لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے گئے اور ورلڈ بینک کے تعاون سے زراعت کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں پاکستان کو 4.10 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سنٹرز، تحقیقی اداروں اور تربیتی منصوبوں کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے روسی شراکت دار کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی سرمایہ کار اور دیگر 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات کرنے والوں کو سراہا۔
انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ اور دیگر عالمی مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو آئی ٹی کے میدان میں دنیا کی صف میں لانے کے لیے ذاتی طور پر رہنمائی کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں