وزیراعظم کا ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کا اعلان، کیش لیس اکانومی کیلئے جامع منصوبہ بندی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی لین دین کے جدید طریقوں کو فروغ دے رہی ہے، اور اس سلسلے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ بامقصد مشاورت کی جائے گی۔
کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹل بنیادوں پر منتقلی سے شفافیت کو فروغ ملے گا، جبکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کا بنیادی مقصد عوام کو اضافی مالی بوجھ کے بغیر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کیش لیس اکانومی کے خواب کو حقیقت بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے پلان کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت بھی دی تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں