آج کی تاریخ

وزیراعظم پاکستان کا ٹویٹر استعمال غیر شرعی قرار؟

وزیراعظم پاکستان کا ٹویٹر استعمال غیر شرعی قرار؟

ملک بھر میں اس وقت وی پی این کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ علما کرام  نے گزشتہ روز اسلام آباد می پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی وضاحت کی کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے حوالے سے انکے پہلے بیان میں ٹائپنگ مسٹیک تھی۔ تاہم وی پی این رجسٹرڈ ہی چلانا چاہیے۔

علام راغب نعیمی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم اور دیگر وزرا کا ٹویٹر کا استعمال شرعی ہے۔۔ جس کے جواب میں علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ  تیس نومبر تک غیررجسٹرڈ وی پی این چلانے کی اجازت ہے، 30 نومبر کے بعد رجسٹرڈ وی پی این سے ٹوئٹر چلائیں۔ علامہ راغب نعیمی

تمام وزرا بھی اپنے رجسٹرڈ اکاونٹ سے ہی ٹویٹر اکاونٹ کو چلائیں کیونکہ یہ حکومت کی جانب سے ایک پالیسی بنائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تیس نومبر تک کی اجازت ہے۔ تاہم تیس نومبر کے بعد کسی بھی صورت نان رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے

شیئر کریں

:مزید خبریں