آج کی تاریخ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر میں سولر منصوبے کا آغاز

گوادر: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر میں بجلی اور پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے لیے سولر منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گوادر سولر منصوبہ جلد مکمل ہوگا، جس کے بعد گوادر بندرگاہ شمسی توانائی پر چلائی جائے گی اور فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں شمسی توانائی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اسی توانائی سے گوادر کو پانی کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قابل اعتماد شمسی توانائی گوادر کی معیشت کو مضبوط کرے گی، مقامی روزگار میں اضافہ ہوگا اور ماہی گیری کے شعبے کو بھی تحفظ ملے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں