Post Views: 17
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں آنے والے زلزلے کے باعث گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مشکل وقت میں ترکی کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ترک صوبہ بالکسر میں شدید زلزلے پر غم و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے اور اس قدرتی آفت میں ان کی حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دل سے دعا گو ہے۔
شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو فون کرکے اس المناک واقعے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا پیغام دیا، اور واضح کیا کہ پاکستان ترکی کے لیے ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔