آج کی تاریخ

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی قیادت کا اپوزیشن سے معاہدہ، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، سلمان اکرم راجہ-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پنجاب میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان، کریانہ ایسوسی ایشن کا حکومت پر شدید احتجاج-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات-پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا وزارت توانائی کی آڈٹ رپورٹ پر اظہار تشویش، 200 یونٹ سلیب پالیسی پر سوالات

تازہ ترین

وزیراعظم اور صدر کا ملک بھر سیلابی صورتحال پر افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب اور دیگر حادثات میں جان بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو صوبوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں تمام ضروری سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچانے اور ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریوں کو مکمل رکھنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فورٹ وے آتھارٹی کو بھی سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو مکمل امداد و بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں