Post Views: 44
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی خصوصی طیاروں سے ملتان ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ جہاں سے تونسہ بیراج روانہ ہونگے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئےگئے ہیں
سکیورٹی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے
کچھی کینال دو ہزار بائیس کے سیلاب میں متاثر ہوئی تھی۔ تمام متاثرہ علاقوں کو مرمت کے بعد آج کھولا جائے گا۔ کچھی کینال سے دریائے سندھ کا پانی بلوچستان جاتا ہے جہاں سے مختلف علاقوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔ منصوبے کے افتتاح سے بلوچستان میں پانی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی