وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی ٹیم کو زبردست مبارکباد
Post Views:45
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار جیت اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، بھرپور محنت اور عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے لے کر کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی مینجمنٹ تک سب کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس فتح نے پوری قوم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور وہ امید رکھتے ہیں کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں سمیٹے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ویل ڈن بوائز‘‘—سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جس لگن اور عزم سے کھیل پیش کیا وہ سب کے لیے باعث فخر ہے۔ محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی سیریز قرار دیے جانے پر خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے سیریز جیتنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارت اے کے خلاف رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو واضح طور پر شکست دی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ ان کے حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے اور قوم کو ان کی آئندہ کامیابیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
تازہ ترین
یونان کشتی حادثہ: متعدد ایف آئی اے افسران برطرف، ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سمگلرز کا رابطہ کار نکلا
جی ایم نہ چیئرمین این ایچ اے، جنوبی پنجاب ہائی ویز تباہ، حادثات 50 فیصد بڑھ گئے
مظفرگڑھ: فائرنگ سے زخمی نوجوان کی کٹی ٹانگ سمیت لواحقین کااحتجاج
خواتین یونیورسٹی تنازعات کا شکار، وی سی کی بے حسی برقرار، فیکلٹی کی تبدیلی کی دعائیں
پنجاب بھر میں 82 ہزار گاڑیاں، موٹر سائیکلیں بند، طلبہ گھروں میں “قید”
وارڈن سسٹم سے اتھارٹیز تک شاہانہ اخراجات عوام سے پورے کرنے کی خفیہ پالیسی نافذ
خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس: ملزم حسن شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، چاندی بھی مہنگی
وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی ٹیم کو زبردست مبارکباد
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار جیت اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، بھرپور محنت اور عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے لے کر کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی مینجمنٹ تک سب کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس فتح نے پوری قوم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں اور وہ امید رکھتے ہیں کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں سمیٹے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ویل ڈن بوائز‘‘—سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جس لگن اور عزم سے کھیل پیش کیا وہ سب کے لیے باعث فخر ہے۔ محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی سیریز قرار دیے جانے پر خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے سیریز جیتنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارت اے کے خلاف رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو واضح طور پر شکست دی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ ان کے حوصلے بلند اور ارادے مضبوط ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے اور قوم کو ان کی آئندہ کامیابیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
شیئر کریں
:مزید خبریں
یونان کشتی حادثہ: متعدد ایف آئی اے افسران برطرف، ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سمگلرز کا رابطہ کار نکلا
جی ایم نہ چیئرمین این ایچ اے، جنوبی پنجاب ہائی ویز تباہ، حادثات 50 فیصد بڑھ گئے
مظفرگڑھ: فائرنگ سے زخمی نوجوان کی کٹی ٹانگ سمیت لواحقین کااحتجاج
خواتین یونیورسٹی تنازعات کا شکار، وی سی کی بے حسی برقرار، فیکلٹی کی تبدیلی کی دعائیں
پنجاب بھر میں 82 ہزار گاڑیاں، موٹر سائیکلیں بند، طلبہ گھروں میں “قید”
وارڈن سسٹم سے اتھارٹیز تک شاہانہ اخراجات عوام سے پورے کرنے کی خفیہ پالیسی نافذ