Post Views: 29
اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی پر تمام سرگرمیاں انجام دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد تنظیم کے مالی و سیاسی سرگرمیوں پر بھی قدغن لگے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا، جبکہ پنجاب حکومت کی سفارش پر یہ سمری مرکز کو ارسال کی گئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ اپنی رپورٹ وزارتِ قانون کو ارسال کرے گی، جو ریفرنس تیار کر کے اسے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش منظور کرتے ہوئے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔







