ہم زندہ قوم ہیں

ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز ڈیون کانوائے اور رچن رویندرا 45،45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کین ولیمسن 14 اور مارک چپمین 7 رنز بناسکے۔ گلین فلپس نے 17 اور تام لیتھم نے 2 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 2، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تیکھشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکن ٹیم 46 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ اوپنر پاتھم نسانکا 2، کوشل مینڈس 6 رنز بنا سکے ۔چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔