تازہ ترین

ورلڈ کپ، رحیم یار خان میں آن لائن جُوا، بکی شیخ عثمان کا پہلے میچ میں 25 لاکھ کا چھکا

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،ملک میں آن لائن جواء ایپس کی بندش کے باوجود پاکستان اور نیدرلینڈ کے میچ پر ضلع رحیم یارخان میں پولیس کی ناک تلے لاکھوں روپے کا جوا کروائے جانے کا انکشاف،شیخ عثمان نامی بکی نے میچ فکسر ز کی ٹیم بھرتی کرکے پہلے میچ میں 25 لاکھ روپے سے زائد کی بازی مار لی،چند گھنٹوں میں امیر بننے کا خواب دیکھنے والے سینکڑوں نوجوان لٹ گئے۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے نوجوان نسل کو جوائے کی لت سے بچانے کیلئے گزشتہ سال 2025ء میں حکومت نے آن لائن جواء ایپس پر پابندی کردی تھی اور جواء ایپس کی تشہیر کرنیوالے ٹک ٹاکروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا۔چند ماہ تک جواء ایپس بند ہونے کے بعد جواریوں کو لالے پڑ گئے جس کے بعد جواریوں کے ایک منظم نیٹ ورک نے بیرون ممالک میں آئی ٹی ماہرین انگریزوں سے رابطے کے ایک مرتبہ پھر سے DK999،بٹ پرو ایپس سمیت دیگر آن لائن جواء کی ایپس تیار کروا لی۔رحیم یارخان کے بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان نے بھی بیرون ملک سے بٹ پرو ایپ نامی ایک ایپ تیار کروا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پہلے میچ کے دوران رحیم یارخان شہر کے علاقہ گلشن عثمان میں بیٹھ کر تقریباً25 لاکھ روپے کی دیہاڑی مارلی ہے۔ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان نے پیٹروں،بک میکرز کا ایک منظم گروہ تیار کر رکھا ہے جو موبائل ایپس پر آن لائن جواء ایپس کی تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو جوائے کی لت پر لگانےکا ٹھیکہ دے رکھا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ عثمان بکی کا منظم گروہ کا آسان ٹارگٹ سکول،کالج،یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے ساتھ بے روزگار نوجوان بنتے ہیں جو چند گھنٹوں میں امیر ہونے کا خواب دیکھ کر اپنی تمام تر جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں،ایسا ہی گزشتہ روز پاکستان اور نیدر لینڈ کے میچ کے دوران ہوا جہاں بدنام زمانہ بکی شیخ عثمان نے پاکستان اور نیدر لینڈ کے میچ پر لاکھوں روپے کا جواء کھیلتے ہوئے رحیم یارخان کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کیلئے نیدر لینڈ کو ہارٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے میچ پر لاکھوں روپے انویسٹ کرائے ۔مگر عین ٹیم پر پاکستانی ٹیم کے بلے باز فہیم اشرف نے 9 گیندوں کی شاندار اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چکھوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو فاتح یاب کروادیا اور یوں بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان نے چند گھنٹوں کے میچ میں تقریباً25 لاکھ روپے کی دیہاڑی مار لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیدر لینڈ پر “بیٹنگ”(جواء)کھیلنے والے تقریبا رحیم یارخان کے تقریباً80 سے زائد طالب علموں،نوجوانوں ،کاروباری افراد اور بے روزگاروں کے 25 لاکھ روپے ڈوب گئے،ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بیشتر طالب علموں نے موبائلز،نوجوانوں نے اپنی موٹرسائیکل تک گروی رکھوا کر آن لائن جواء کھیلا تھا۔اس حوالے سے جب موقف جاننے کیلئے بدنام زمانہ جواری شیخ عثمان سے اسکے موبائل نمبر 0308-7465714پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں ان کا جواء سے کوئی تعلق نہ ہے جبکہ میچ پر لاکھوں روپے انویسٹ کرنیوالے شہریوں کا کہنا تھا انہوں نے آن لائن جواء کھیلنے کیلئے شیخ عثمان سے رابطے کرکے بٹ پرو ایپ پر اکاؤنٹس بنوائے ہیں اور اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے سمیت اکاؤنٹس بنوانے کے تمام ثبوت انکے پاس موجود ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں