آج کی تاریخ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا کل سے آغاز، پاکستانی اسٹارز تیار

لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا آغاز کل انگلینڈ میں ہو رہا ہے، جہاں پاکستان چیمپئنز ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تجربہ کار اسٹارز جیسے شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور دیگر سابق قومی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان چیمپئنز اپنا پہلا میچ 18 جولائی کو انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ کا سب سے دلچسپ مقابلہ 20 جولائی کو برمنگھم میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کے درمیان ہوگا۔ 25 جولائی کو لیسٹر میں پاکستان کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
اس کے بعد 26 جولائی کو ہیڈنگلے، لیڈز میں پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی، جبکہ 29 جولائی کو لیسٹر میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز کا ہر میچ شائقین کے لیے ایک نیا جوش و ولولہ لے کر آئے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں