آج کی تاریخ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پھر انکار، پاکستان بغیر کھیلے فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان کو فائنل میں رسائی مل گئی
برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان کو فائنل میں براہ راست رسائی دے دی گئی۔
کرک انفو کے مطابق، سیمی فائنل کا مقابلہ جمعرات کو پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا، تاہم بھارت نے سیاسی وجوہات کو بنیاد بنا کر شرکت سے گریز کیا۔ نتیجتاً پاکستان کو واک اوور کے ذریعے فائنل میں پہنچا دیا گیا۔
یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ اب فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا چیمپئنز یا جنوبی افریقا چیمپئنز سے ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں