آج کی تاریخ

ورلڈ ایتھلیٹکس فائنل: ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا اور دیگر عالمی ایتھلیٹس سے مقابلہ آج

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج شیڈول ہے، جہاں ارشد ندیم کا سامنا نہ صرف بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے ہوگا بلکہ دنیا کے دیگر پانچ نامور ایتھلیٹس سے بھی ہوگا۔
ارشد ندیم کے معالج ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق اگر وہ جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لیں تو 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں