آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

ورلڈ ایتھلیٹکس: انجری کا شکار ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کیریئر داؤ پر لگا دیا

ملتان (شاہد صدیق سے)ملک کا نام روشن کرنے کیلئے ریکارڈ ساز اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے سنہرے کیریئر کا سافٹ امیج داؤ پر لگا دیا۔ پنڈلی کے کامیاب آپریشن کے بعد ریکوری کیلئے جتنی مدت درکار تھی وہ میسر نہ آ سکی کیونکہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سرپر آ چکی تھی ٬ جیولین تھرو سٹار ارشد کے قریبی ایتھلیٹکس ذرائع نے دستبرداری کا مشورہ دیا تو انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان سے صرف میرا نام ہے اس لیے شرکت لازمی کرنا ہے۔ اپنے ملک کی عزت کی خاطر پوری طاقت سے کھیلوں گا اور ریکارڈ کے جذبہ کے ساتھ نیزہ پھینکوں گا۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد اپنی انجری ریکوری پر مکمل توجہ دوں گا، وطن کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کا جذبہ لیے ارشد نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت ضرور کی۔ فائنل تک رسائی کا اعزاز بھی حاصل کیا لیکن 24 گھنٹوں میں دو بار میگا ایونٹ تھرو پنڈلی کی انجری کا معاملہ بگڑ گیا جس سے ارشد ندیم فائنل میں پورا زور نہ لگا پائے۔ ارشد کو کیریئر کو ابتدا سے اب تک تربیت دینے والے کوچ عبدالرشید ساقی نے بھی نشان دہی کی کہ جب فائنل میں پہلی تھرو کیلئے دوڑنا شروع کیا تھا تو مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ ارشد کی پنڈلی کی انجری دوبارہ بگڑ گئی ہے ٬ورنہ ارشد کی کم از کم ایک تھرو 90 پلس میٹر ضرور ہونا تھی۔ ارشد کیلئے 90 میٹر سے دور فاصلے پر نیزہ پھینکنا ابھی کوئی مسئلہ نہیں مگر یہ سب کچھ مکمل فٹنس سے مشروط ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں