آج کی تاریخ

وائس چانسلر کی عدم تعیناتی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی کو کروڑوں کا جھٹکا، بجٹ داخلے متاثر

ملتان (وقائع نگار) میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں وائس چانسلر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا فنڈ ضائع ہو گیا، یونیورسٹی کے کروڑوں روپے کے بل روک گے خطیر رقم ضائع ہونے کی وجہ سے نو عمر یونیورسٹی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے،اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں 12 روز قبل قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے استعفیٰ دے دیا تھا گورنر پنجاب کی جانب سے تا حال وائس چانسلر کا چارج کسی کو نہیں دیا گیا جس وجہ سے میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کی فنانس کمیٹی کا اجلاس تا حال نہیں ہو سکا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے ملنے والے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز ضائع ہو گئے ہیں یونیورسٹیوں کو جون کے مہینے میں ایف اینڈ پی سی کی میٹنگ بلا کر بجٹ کی منظوری لینی ہوتی ہے بعد ازاں سنڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر اس بجٹ کی منظوری لینی ہوتی ہے مالی سال کے اختتام میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور ابھی تک فنانس کمیٹی کا بھی اجلاس نہ ہو سکا ہے واضح رہے دو لاکھ روپے سے زائد کے بلوں کی منظوری وائس چانسلر دیتے ہیں وی سی نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں بلوں کی ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سات کروڑ 20 لاکھ روپے خسارے کا بجٹ تیار کیا ہے یونیورسٹی کو مالی سال 2025-26 میں ایک ارب 25 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جس میں سے 20 کروڑ روپے کی پنجاب حکومت فنڈنگ کرے گی جبکہ 18 کروڑ 94 لاکھ 25 ہزار روپے کی گرانٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن فراہم کرے گا یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ نہیں کرے گی یونیورسٹی کو فیسوں ودیگر ذرائع سے 62 کروڑ 97 لاکھ روپے آمدن متوقع ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال یونیورسٹی کو فیسوں و دیگر ذرائع سے 71 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی تھی مگر وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں داخلے کم ہوئے اس کے علاؤہ گندم کا ریٹ بھی کم ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کو تقریباً 9 کروڑ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ پرو چانسلر و صوبائی وزیر ایگری کلچر نے گورنر پنجاب جو سمری بھیج دی ہے کہ جب تک نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں کی جاتی اس وقت تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذولفقار کو نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا جائے مگر گورنر پنجاب نے تا حال سمری کی منظوری نہیں دی ہے جس وجہ سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا اندیشہ ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں