Post Views: 42
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت آج مری میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں پارٹی صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شرکت کے لیے مری پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت کی کارکردگی جبکہ مریم نواز پنجاب حکومت کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دیں گی۔
اجلاس میں عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ حالیہ بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
اس موقع پر پارٹی کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نواز شریف عوامی مشکلات، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جیسے اہم مسائل پر اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔