نیو ڈیزی لینڈ سکول درندگی کا مرکز، پرنسپل کے بیٹے کی 6 سالہ طالبہ سے زیادتی

ملتان (نیوز رپورٹر) نصیر آباد کے علاقے میں واقع “نیو ڈیزی لینڈ سکول” علم کی روشنی بانٹنے کے بجائے درندگی کا مرکز بن گیا۔ سکول کی بالائی منزل پر موجود کینٹین میں 6 سالہ طالبہ الف کے ساتھ سکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ایان کا والد خالد نواز جو کہ مذکورہ سکول کا پرنسپل بھی ہے نے متاثرہ بچی کی والدہ کو کاروائی سے باز رکھنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 سالہ (ا) حسبِ معمول اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ سکول گئی تھی۔ ہاف ٹائم کے دوران جب وہ کینٹین پر پہنچی تو وہاں موجود ملزم ایان ولد خالد نوازجو کہ سکول پرنسپل کا بیٹا ہے، نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالبہ کو دبوچ لیا۔ ملزم نے سفاکی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے طالبہ کوزیادتی کانشانہ بنایا۔ اسی دوران متاثرہ لڑکی کی 11 سالہ بڑی بہن موقع پر پہنچ گئی، جس کی چیخ و پکار سن کر ملزم ایان فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ حلیمہ بی بی کی درخواست پر زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ نمبر 346/26 درج کر لیا ہے اور نمونے فرانزک رپورٹ کے لیے بھجوا دیے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں