نیشنل ہائی وے اتھارٹی: بڑی ہلچل، چیئرمین فارغ، جی ایم ساؤتھ پنجاب کیلئے 7 امیدواروں کی لابنگ ضائع

ملتان(واثق رئوف)چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سوا ماہ سے خالی جنرل منیجرنیشنل ہائی ویز ساؤتھ پنجاب کی پرکشش سیٹ پر تعیناتی کا فیصلہ تو نہ کرسکے تاہم اپنی سیٹ گنوا بیٹھے۔چیئرمین این ایچ اے محمد شہریارسلطان کوان کےعہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔جی ایم ساؤتھ پنجاب تعیناتی کے خواہشمند7امیدواروں کی سیاسی،سماجی اور اتھارٹی کے اندر رابطے سمیت تمام کوشش بیکار گئیں۔اب نئے چیئرمین کی تعیناتی کےبعد ہی جی ایم ساؤتھ پنجاب کی تعیناتی ممکن ہو سکے گی۔تفصیل کےمطابق وفاقی وزرات مواصلات سوا مہینہ گزر جانے کے باوجود جنرل منیجر پنجاب سائوتھ کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کر سکی تھی کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان نے گریڈ21ایڈمنسٹریٹو گروپ کےچیئرمین این ایچ اے کو ہی ان کےعہدے سےفارغ کردیا۔بتایاجاتا ہے کہ چیئرمین گزشتہ سوا ماہ سے کسی بھی آفیسر کو جی ایم ساؤتھ پنجاب تعیناتی کا فیصلہ نہ کرسکے تھے۔ذرائع کےمطابق کوئی امیدوار چیئرمین کوتوکوئی ممبر کوپسندنہیں آتا تھا۔بتایاجاتاہےکہ جی ایم پنجاب سائوتھ کی اہم پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے اتھارٹی کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے اہم نوعیت کی متعدد رپورٹس،لیگل معاملات،ضروری مینٹینس ورک کی ادائیگیوں،مختلف نوعیت کےٹیکسوں اور فیسوں کی ادائیگی سمیت مختلف امور مسلسل التواء کا شکار چل آرہے ہیں دوسری جانب7امیدواروں کے درمیان جی ایم کی سیٹ پر تعیناتی کے لئے سیاسی ،سماجی تمام تر ذرائع استعمال کئےجارہے تھےچیئرمین کے تبادلہ کے بعد امیدواروں کی تمام کوششیں ضائع ہو کر رہ گئی ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جی ایم کے لئے چیئرمین این ایچ کی طرف سے سفارشیوں کو نظر انداز کرکے من مرضی کی تعیناتی کرنے کی افواہ بھی گرم تھی تفصیل کے مطابق28ستمبرکو جی ایم پنجاب سائوتھ علی رضامدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔اتھارٹی کی سابقہ روایات کے مطابق کسی بھی آفسر کی ریٹائرمنٹ سے چند روزقبل یا ریٹائرمنٹ کے فوری بعد نئے افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجاتا تھاخاص کر جنرل منیجر مینٹینس ساؤتھ پنجاب جو پورےپاکستان میں این ایچ اے کا سب سے بڑا اور اہم ریجن ہے کی پوسٹ کو ایک دن کے لئے بھی خالی نہیں رہنے دیاجاتا تھا تاہم اس مرتبہ ایسا نہیں ہوسکا بتایاجاتا ہے کہ سابق جی ایم کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ہی متعدد افسران بطور جی ایم پنجاب سائوتھ تعیناتی کے لئے سرگرم ہوگئے تھےجس کے لئے مذکورہ افسران نہ صرف سیاسی اثر رسوخ استعمال کر رہے تھے بلکہ محکمہ کے اندر اہم پوسٹوں پر تعینات اور چیئرمین این ایچ اے کے قریب سمجھے جانے والےاپنے ہم خیال آفسرز،کنٹریکٹرز کے ذریعے بھی اپنی تعیناتی کی راہ ہموار کرنے کے لئے سرگرم عمل تھےجی ایم کی تعیناتی کی اس کشتی کے باعث مذکورہ پوسٹ پرسوا ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود چیئرمین این ایچ اےکی طرف سے کسی کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکاتھا۔اور اب انہیں خود اپنی سیٹ سے ہی فارغ کردیاگیاکے۔ذرائع کے مطابق گریڈ18کےآفیسرمحمدعمران جو کہ پہلے ہی گریڈ19کی سیٹ پر ڈائریکٹر سنٹرل زون تعینات ہیںکےبارےبتایاجاتاہےکہ ہیڈ کوارٹر میں انکی مضبوط لابی موجود تھی۔ان کی گریڈ19کی ڈی پی سی کلیئر نہیں ہو سکی تھی۔باوجوداس سب کہ وہ سب سے مضبوط امیدوار تھے۔تاہم چیئرمین این ایچ اے ان کے حق میں نہیں۔گریڈ20کے آفیسر طارق موسی میمن حال تعینات جی ایم کیریک ٹرینچ ٹو راجن پور کشمور کو بھی مضبوط امیدوار قرار دیا جارہاتھا۔ایک اوراہم امیدوارگریڈ19ٹائم سکیل20کےآفیسرخاور وقار بھی تھے۔جو اس وقت ملتان سکھر موٹروے کے بھونگ جبکہ ملتان فیصل آباد کےٹاٹے پورانٹرچینج پر بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔این ایچ اے میں اثر رسوخ رکھنے والے کنٹریکٹر عامر قریشی گریڈ19کےجزوی آفیسر منیرورائچ جن کی گریڈ19کی ڈی پی سی تو کلیئر ہوگئی ہےتاہم نوٹیفکیشن ہوناباقی ہےمذکورہ آفیسر کوانہوں نےتین سال قبل اپنے گلگت شندور پراجیکٹ پر جی ایم تعینات کروایا تھاانہیں وہاں سے تبادلہ کروا کر جی ایم ملتان سکھر موٹروے(ایم5)لگواناچاہتےتھےاپنے مقصد کی تکمیل کے لئے این ایچ اے کے مذکورہ متحرک کنٹریکٹرجی ایم(M5)کاشف نواز کو جی ایم ساؤتھ پنجاب تعینات کروانے کے خواہشمند تھے۔تاکہ چند ماہ بعد جیسے ہی منیر ورائچ کاکیریک پراجیکٹ کاوہ سیکشن جس کا ٹھیکہ انہوں نے حاصل کیاہوا ہے پرکام شروع ہو تو وہ منیر وڑائچ کا بطور جی ایم ساؤتھ پنجاب تبادلہ کروالیں۔اس مقصد کے حصول کےلئے بھی زبردست لابینگ کی جاتی رہی تھی۔کراچی میں ڈائریکٹر مینٹینس کی سیٹ پر تعینات گریڈ19کے آفیسر قدوس شیخ بھی جی ایم ساؤتھ پنجاب کی پرکشش سیٹ پر تعیناتی کے خواہشمند بتائے جاتےتھے۔اسطرح گریڈ19لودھراں ملتان منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ظفرچانڈیو جن کی ریٹائرمنٹ میں7ماہ سےکم عرصہ رہ گیا ہے۔اور ان کے پاس ساؤتھ پنجاب میں ڈائریکٹر سمیت مختلف عہدوں پر کام کرنے کا ماضی کا وسیع تجربہ بھی ہے ریٹائرمنٹ سے قبل جی ایم تعیناتی کے خواہشمند تھے تاہم ممبر سنٹرل زون افتخار ساجد ان کی تعیناتی کے حق میں نہیں تھے۔ایک اور گریڈ18کے امیدوار مجاہد رضاکالرو جو پہلے ہی گریڈ19کی سیٹ پرڈائریکٹر مینٹینس ساؤتھ پنجاب فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اتھارٹی میں جن کی بابت مشہور ہے کہ اپنی جائز ناجائز تعیناتی کے لئے ملتان کےگیلانی خاندان کا خوب استعمال کرتے ہیں بھی جی ایم تعیناتی کی ڈور میں شامل تھے تاہم بتایا جاتا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے انکی کارکردگی سے سخت نالاں تھے۔انکی ڈائریکٹر مینٹینس کی موجودہ سیٹ بھی گیلانی خاندان کی مرہون منت ہے چیئرمین این ایچ اے انہیں یہاں سے تبادلہ کرنے کے خواہشمند تھے۔تاہم فی الحال چیئرمین کے تبادلہ کے بعد مذکورہ پوسٹ پر تعیناتی کا معاملہ التواء کا شکار ہوگیا ہے امیدواروں کو نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد نئی لابنگ کرنا پڑے گی ممکن ہے کہ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے یا بعض امیدوار تعیناتی کی ڈور سے راضاکارانہ طور پر دستبردار ہو جائیں۔دوسری طرف جی ایم کی تعیناتی نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے سیاسی سماجی دیگر حلقوں نےوزیراعظم پاکستان این ایچ اے سمیت دیگر ذمہ دران سے چیئرمین این ایچ اے اور جی ایم ساؤتھ پنجاب کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں