چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

نیتن یاہو کی غزہ سے ایک اسرائیلی مغوی کو لانے پر 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش

نیتن یاہو کی غزہ سے ایک اسرائیلی مغوی کو لانے پر 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش

اسرائیل بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام، لالچ کے ذریعے یرغمالیوں کی واپسی کی کوششیں شروع کردیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا، اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا، اسے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیصلہ آپکا ہے، کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گا اور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی جانبازوں کے پاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہے اور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں