چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

نیتن یاہو خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، ترک صدر اردوان کا ایران سے اظہار یکجہتی

ایرانی صدر مسعود پژشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدر پژشکیان نے گفتگو میں زور دیا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کریں اور خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ اسرائیل نے عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری حکام اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی دکھائی۔
اس موقع پر صدر اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترک صدر نے ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن اور سفارتی حل کی بھی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں