Post Views: 29
اسلام آباد: نیب کے پراسیکیوٹر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کے لیے مزید وقت طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت کے دوران نیب کے خصوصی پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہیں کل ہی تعینات کیا گیا ہے، اس لیے مناسب تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے نیب کی درخواست قبول کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ تحریری حکم کے ذریعے جاری کرنے کا حکم دیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان سماعت کے اختتام پر عدالت میں رکی رہیں اور عدالتی عملے سے گزارش کی کہ جج صاحب سے درخواست کریں کہ انہیں اگلی سماعت کی تاریخ جلد دی جائے۔