آج کی تاریخ

نو مئی مقدمات: عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں

اسلام آباد: 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت کے معاملے پر عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں مزید دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے عدالت میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے فیصلے بطور اضافی ریکارڈ پیش کیے۔ جمع کرائی گئی دستاویزات میں 8 مختلف مقدمات کی آرڈر شیٹس بھی شامل ہیں۔
یہ تمام دستاویزات عمران خان کی ضمانت سے متعلق درخواست کے ساتھ لف کی گئی ہیں۔ کیس کی سماعت 19 اگست کو مقرر ہے جسے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سنے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں