Post Views: 131
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان 8 درخواستوں کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے اور عمران خان کی قانونی ٹیم کو نوٹس بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔
عدالت عالیہ کا تین رکنی بینچ 12 اگست کو عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔







