Post Views: 8
رجمان واپڈا کے مطابق، ممبر فنانس نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہیں یہ چارج تین ماہ کے لیے یا نئے مستقل چیئرمین کی تقرری تک دیا گیا ہے۔
یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی جب سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے استعفے کو منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے واپڈا کو مؤثر انداز میں چلایا اور توانائی کے اہم منصوبوں کی قیادت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔