Post Views: 76
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے مضبوط عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔






