میاں صاحب کی برین لائن ڈبل،کوتاہی یاغلطی بعدمیں فائدہ مندبن جاتی ہے
دوکاہندسہ اہم،دوہری شہریت،دوہری شخصیت کےحامل ،کامیاب بزنس مین
کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتے،کوئی کرے گاتوپرانی کہانی دہرائی جائیگی
وزارت عظمیٰ کا حلف لیا توعرصہ مختصر ہو گا:معروف پامسٹ ظفراقبال لک کی پیشگوئی
ملتان ( عوامی رپورٹر ) معروف پامسٹ ظفر اقبال لک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پر مشتری کے ابھار پر ایک سٹار موجود ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسے لوگ بارہا اقتدار کے زینے پر چڑھتے ہیں اورمیاں نواز شریف کی برین لائن ڈبل ہے اور دوسری برین لائن شہرت کی لائن سے ملتی ہے۔ ایسے لوگ اگر زندگی میں کوئی کوتاہی یا غلطی بھی کر لیں تو وہی کوتاہی یا غلطی بھی ایک وقت آنے پر ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو جاتی ہے۔ یہ سیاستدان سے کئی گنا زیادہ کامیاب بزنس مین ہیں اور ایسے شخص جو کہ دو برین لائن رکھتے ہوں وہ دوہری شخصیت کے لوگ ہوتے ہیں ان کیلئے دو کا ہندسہ اہم ہوتا ہے اور ایسے لوگ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ میاں نواز شریف کی ہارٹ لائن مریخ مثبت کے ابھار پر آتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ میاں نواز شریف اپنے معاملات میں کسی مداخلت کی اجازت نہیں دیتے اور اگر کوئی مداخلت کرے گا تو پرانی کہانی پھر سے دہرائی جائے گی یعنی میاں نواز شریف جہاں اقتدار میں آتے ہوئے نظر آتے ہیں وہیں پاکستان سے باہر بھی جاتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا ہاتھ رکھنے والا شخص اگر سفارت کاری کے شعبے میں ہو تو بھرپور سیاسی اور تفریحی زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایسا ہاتھ رکھنے والا شخص تبدیل کم ہی ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف وہی کریں گے جو ماضی میں کرتے آئے ہیں۔ اگر انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تو ان کی وزارت عظمیٰ کا عرصہ بھی مختصر ہو گا۔ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں زھرہ کا ابھار بھی بہت نمایاں ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنس مخالف کے لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں اور ایسے ہاتھ رکھنے والے اچھے سپورٹس مین بھی ہو سکتے ہیں اور ان کے اندر ایک اچھا اداکار بھی چھپا ہوا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ کھانے اور موسیقی سے بھی بہت رغبت رکھتے ہیں۔ میاں نوا شریف میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور ایسے لوگ صرف اسے پسند کرتے ہیں جو ان کے سامنے محض ’’یس باس‘‘ کی گردان کرنے والا ہو۔







