محکمہ صحت : اربوں کی کرپشن، ادویات، ٹینڈرز، صحت کارڈ بارے بڑے انکشافات-محکمہ صحت : اربوں کی کرپشن، ادویات، ٹینڈرز، صحت کارڈ بارے بڑے انکشافات-جہانیاں: پیرا فورس بھرتیوں میں مبینہ میرٹ پامالی، خفیہ انٹرویوز پر سوالات-جہانیاں: پیرا فورس بھرتیوں میں مبینہ میرٹ پامالی، خفیہ انٹرویوز پر سوالات-جنگ پھیل گئی، ایران کا مذاکرات سے انکار، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعوی، مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب-جنگ پھیل گئی، ایران کا مذاکرات سے انکار، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعوی، مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر منتخب-اوکاڑہ کی یونیورسٹی کے وی سی کا یوٹرن، کالج بورڈ خاتون سیٹ پر خود نامزد، گورنر رٹ چیلنج-اوکاڑہ کی یونیورسٹی کے وی سی کا یوٹرن، کالج بورڈ خاتون سیٹ پر خود نامزد، گورنر رٹ چیلنج-رجسٹری برانچ مافیا کا گھیرا تنگ، سرغنہ واجد رضا کا داماد بھی گرفتار، متعدد رجسٹریاں برآمد-رجسٹری برانچ مافیا کا گھیرا تنگ، سرغنہ واجد رضا کا داماد بھی گرفتار، متعدد رجسٹریاں برآمد

تازہ ترین

نشتر پارکنگ شہریوں کیلئے غیر محفوظ، مسروقہ گاڑیوں کا ٹھکانہ، کار کے چاروں ٹائر غائب

ملتان (وقائع نگار، خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کی پارکنگ میں چوری کی حیران کن واردات سامنے آئی ہے جس نے ہسپتال کی سکیورٹی اور انتظامیہ کے دعوؤں پر سنگین سوالات اٹھا دیئےہیں۔تحصیل کبیروالا کا رہائشی شیراز اپنے خاندان کے ایک مریض کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال لایاتھا۔ وہ تحصیل کبیر والا اڈا 25 پل سے گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور ہسپتال کی پارکنگ میں اپنی کار (رجسٹریشن نمبر AYC-683) باقاعدہ رسید ادا کر کے کھڑی کی۔ پارکنگ سٹینڈ میں فیس وصول کی گئی، گیٹ پر سکیورٹی عملہ اور کیمرے موجود تھے، اور انتظامیہ کی جانب سے رات بھر نگرانی کے دعوے بھی کیے جاتے ہیں۔تاہم نامعلوم چوروں نے موقع کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کے چاروں ٹائر الائے رمز سمیت کھول کر چوری کر لیے اور فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاندان مریض کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔ ایک طرف مریض کی تکلیف اور علاج کی پریشانی دوسری طرف پارکنگ میں یہ بڑی چوری ،یہ سب مل کر خاندان کے لیے شدید صدمہ کا باعث بنا۔معلوم ہوا ہے کہ پارکنگ کا ٹھیکے دار ایسی چوریوں میں ملوث ہے اس کے خلاف متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں مگر نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی جانے والی گاڑیاں نشتر ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کر دی جاتی ہیں جب معاملہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ چور گاڑی پارکنگ سے نکال کر لے جاتے ہیں ۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے واقعے کی شکایت کی تو ہسپتال عملے اور پارکنگ ٹھیکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے اور معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا الزام ہے کہ یہ چوری عملے کی غفلت یا ممکنہ ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ پارکنگ کی مکمل فیس لی گئی، سکیورٹی کا انتظام تھا، پھر بھی ایسی بڑی چوری کیسے ہو گئی یہ سوال اب عوام میں بھی گردش کر رہا ہے۔یہ واقعہ نشتر ہسپتال کی سیکیورٹی کے نظام پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ لوگ علاج کے لیے ہسپتال آتے ہیںلٹنے کے لیے نہیں۔ اگر پارکنگ جیسی جگہ بھی محفوظ نہیں تو پھر مریضوں اور ان کے لواحقین کہاں جائیںمتاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) فوری نوٹس لیں۔واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران (بشمول سکیورٹی عملہ اور پارکنگ ٹھیکیدار) کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ اور انصاف فراہم کیا جائے۔
ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے سخت ایکشن لے لیا۔پارکنگ کنٹریکٹر کو متاثرہ شہری کی فوری شنوائی کا حکم جاری کر دیا۔ ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجدنے کنٹریکٹر کو پارکنگ میں فول پروف سکیورٹی نظام بنانے کی ہدایت کردی۔ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں پارکنگ ٹھیکیدار وحید ڈوگر اور مجاہد قریشی عرصہ دراز سے موٹر سائیکل 30 اور گاڑی کی فیس 50 سے 100 روپے وصول کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف آج تک کوئی ایکشن نہیں ہوا، شہری کی کار کے ٹائر چوری ہونے پر مریضوں اور ان کے لواحقین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرےچیک کرنے پر انکشاف ہوا ہے کہ ٹائر کھولتے اور لے جاتے ہوئے تاحال کسی چور کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں