آج کی تاریخ

نشتر ایڈز،شہباز شریف ہسپتال ریفر،مزید 5 مریضوں میں تصدیق، تعداد بڑھنے کا خدشہ

نشتر ایڈز،شہباز شریف ہسپتال ریفر،مزید 5 مریضوں میں تصدیق، تعداد بڑھنے کا خدشہ

ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) گورنمنٹ شہبازشریف ہسپتال ملتان سے مزید پانچ مریضوں میں پھر ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ میں نشتر سے دوبارہ ٹیسٹ کے لئے گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ریفر کئے گئے مزید پانچ مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ اس حوالےسے سے ایم ایس گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان ڈاکٹر نذیر احمد ہراج نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں 19 مریضوں میں دوبارہ ٹیسٹ پر ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ایم ایس ڈاکٹر نذیر ہراج نے بتایا کہ مریضوں کی سکریننگ کے بعد پی سی آر کے لئے سیمپل لاہور بھیجے جاتے ہیں جہاں سے ایچ آئی وی کنفرم ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق کنفرم مریضوں کی فیملیز کے ٹیسٹ آنے پر مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں