آج کی تاریخ

ایڈزمعاملہ:انتظامیہ کااعتراف،نشترمیں خوف وہراس، ڈاکٹرز،عملےکےایچ آئی وی ٹیسٹ،تحقیقات شروع

نشترہسپتال ایڈز پھیلنے کا معاملہ ، تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

ملتان(جاوید اقبال عنبر سے ) نشترہسپتال ملتان میں ڈائیلسز وارڈ سے ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے معاملے پر ہسپتال کی انٹرنل انکوائری کمیٹی نے مکمل ریکارڈ نہ ملنے کے باوجود کسی کہ زمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ ملبہ پرائیویٹ ڈائیلسز کرنے والے اداروں پر ڈالتے ہوئے زمہ دار قرار دیا۔۔ روزنامہ قوم کو ملنے والے انٹرنل انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تین رکنی انکوائری کمیٹی کو رجسٹرڈ مریضوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ بعد ازاں اسرار پر مریضوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔۔جس میں مریض محمد اجمل سے وائرس پھیلنے کا شبہ ہے۔ انٹرنل انکوائری کمیٹی کے مطابق وارڈ میں بعض ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ وارڈ عملہ کے پچانوے اہلکاروں میں سے انسٹھ  نے ایچ آئی وی سکریننگ کی رپورٹ جمع کرائی جو تمام نیگیٹو تھے۔ جبکہ انسٹھ میں سے چالیس اہلکاروں نے ہیپاٹائٹس کی رپورٹ جمع کرائی جس میں ایک اہلکار پازیٹو نکلا مگربیشتر عملہ نے ہسپتال سے رپورٹ بنوانے کی بجائے پرائیویٹ لیبز کو ترجیح دی۔۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بعض مریضوں نے پرائیویٹ بھی ڈایلسز کرائے اور خون لگوایا۔ انٹرنل انکوائری کمیٹی نے تمام تر ملبہ پرائیویٹ ڈائیلسز کرنے والے اداروں پر ڈالتے ہوئے انہیں ایڈز وائرس پھیلنے کی وجہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نشترہسپتال کی ایس او پیز کے مطابق ایچ آئی وی سکریننگ ہر چھ ماہ بعد جبکہ ہیپاٹائٹس کی سکریننگ ہر تین ماہ بعد ہونا ضروری ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں