Post Views: 133
مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں لینا عام بات ہے، خاص طور پر پاکستان میں جہاں کرکٹ کے چاہنے والے اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ سیلفی بنانا اعزاز سمجھتے ہیں۔
حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ میدان کے کنارے موجود شائقین سے ملنے اور گفتگو کرنے آئے تو مداحوں نے فوری طور پر اُن کی تصاویر بنانی شروع کر دیں۔
اسی دوران ایک نوجوان مداح لڑکی نے نسیم شاہ کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے اپنے مخصوص معصوم سے ردعمل میں کہا:
“یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی… قسم سے سچ کہہ رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں!”
Abu bhot dante ge 🤣#PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) November 24, 2025
ان کی یہ سادگی اور معصومانہ بات سن کر وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑے اور ماحول خوشگوار ہو گیا۔







